الیکشن کمیشن آج ریالیوں اور روڈ شو پر امتناع کا جائزہ لے گا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : الیکشن کمیشن پیر 31 جنوری کو جائزہ اجلاس منعقد کرے گا جس میں کورونا کے کیسوں میں بتدریج کمی کے پیش نظر اسمبلی انتخابات والی ریاستوں میں ریالیوں اور روڈ شوز پر عائد امتناع کا جائزہ لیا جائے گا۔ بتایا گیا ہیکہ مرکزی ہیلتھ سکریٹری کی پیر کو 11 بجے دن الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ورچول طور پر شریک ہوں گے۔ علاوہ ازیں اسمبلی الیکشن والی ریاستوں اترپردیش، پنجاب اتراکھنڈ، گوا اور منی پور کے ہیلتھ سکریٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کورونا سے متعلق موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ریالیوں پر عائد امتناع سے متعلق کوئی فیصلہ کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے 22 جنوری کو ریالیوں پر امتناع میں 31 جنوری تک توسیع کی ہے۔