الیکشن کمیشن لوک سبھا چناؤ میں سوتا رہا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : کانگریس لیڈر کپل سبل نے چہارشنبہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ الیکشن کمیشن 2019ء کے لوک سبھا انتخابات کے دوران سوتا رہا ۔ کپل سبل نے انتخابات سے قبل مارچ میں جاری کردہ کمیشن کی اڈوائزری کا حوالہ دیا جس کے ذریعہ پارٹیوں سے کہا گیا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران انڈین آرمی کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ کپل سبل نے الزام عائد کیا کہ سپاہیوں کے نام پر ووٹ بٹورے گئے ۔