الیکشن کمیشن نے بلرام نائک پر پابندی ختم کردی

   

حیدرآباد۔16 ۔ستمبر (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے سابق مرکزی وزیر بلرام نائک پر عائد پابندی سے دستبرداری اختیار کرلی ۔ کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلرام نائک پر الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی تھی۔ کمیشن نے تازہ احکامات میں 10 جون 2021 ء تا 13 ستمبر 2021 ء تک پابندی پر عمل آوری شمار کیا جبکہ باقی مدت کی رعایت دی گئی ۔ بلرام نائک کو دو سال 9 ماہ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔R