نئی دہلی11نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن نے سابق چیف الیکشن کمشنر ٹین این شیشن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مسٹر شیشن کے انتقال سے انہیں گہرا دکھ ہوا ہے اور وہ انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وہ سبھی چیف الیکشن کمشنروں اور الیکشن کمیشن کے ارکان کے لئے ہمیشہ باعث ترغیب رہے ہیں۔ انتخابی نظام کو بہتر بنانے اور جمہوریت کو مضبوط بنانے میں ان کی شراکت اور خدمات کو فراموش نہیں جا سکتا۔ واضح رہے کہ مسٹر شیشن کا کل رات چنئی میں ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا تھا۔ وہ 86 برس کے تھے اور 1990 سے 1996 تک ملک کے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر فائز تھے ۔ اپنے حوصلہ افزا فیصلوں سے انہوں نے انتخابی اصلاحات کرکے ایک نئی مثال قائم کی تھی۔