الیکشن کمیشن نے کرناٹک انتخابات کی تیاریوں کا لیا جائزہ

,

   

Ferty9 Clinic

بنگلورو:الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پیر کو کرناٹک میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ریاستی ٹیموں کو ریاست کی سرحدوں پر چوکسی بڑھانے کی ہدایت دی۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کی قیادت میں الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کرناٹک اور سرحدی ریاستوں گوا، مہاراشٹر، تلنگانہ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو اور کیرالہ کے چیف سکریٹریز، پولیس کے ڈائریکٹر جنرلز، نوڈل پولیس افسران، نوڈل آفیسر سی اے پی ایف اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں بشمول کوسٹ گارڈ، این سی بی، انکم ٹیکس وغیرہ کے سینئر افسران کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا جس کا مقصد کرناٹک کی قانون ساز اسمبلی کے لیے عام انتخابات 2023 کے پیش نظر انتخابی انتظامات، نظم و نسق کے تال میل کا جائزہ لینا تھا۔