الیکشن کمیشن نے کووڈ سے متعلق پابندیوں میں مزید نرمی کی، روڈ شو ریلی پوری صلاحیت کے ساتھ منعقد کی جا سکتی ہے

   

Ferty9 Clinic

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی کے ساتھ الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات والی ریاستوں میں روڈ شو اور ریلیوں کے معاملے میں رعایت دی ہے۔ اب ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے پوری صلاحیت کے ساتھ ریلیاں اور روڈ شو منعقد کیے جا سکیں گے۔ کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو جلسوں اور ریلیوں کی اجازت بھی دے دی ہے۔ اس سے قبل، تقریبات کی اجازت ایک مقام کی 50 فیصد گنجائش کے ساتھ تھی۔منی پور قانون ساز اسمبلی کے لیے دو مرحلوں میں اور اتر پردیش میں پانچویں، چھٹے اور ساتویں مرحلے کے لیے انتخابی مہم جاری ہے۔