الیکشن کمیشن پر سپریم کورٹ کی برہمی

   

Ferty9 Clinic

نفرت انگیز تقاریر پر سیاسی قائدین کے خلاف الیکشن کمیشن بے عمل اور بے حس
نئی دہلی ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج اپنی ناراضگی کااظہار کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن ان سیاستدانوں کے خلاف فوری کارروائی نہیں کررہا ہے جو فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز تقریریں لوک سبھا انتخابات کے دوران کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تقاریر کی خبریں بھی شائع ہوچکی ہیں لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے الیکشن کمیشن کو کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی کا اختیار ہی نہیں ہے۔ عدالت عالیہ نے برہمی کے عالم میں کہا کہ عدالت الیکشن کمیشن سے ان سوالات کے تسلی بخش جوابات چاہتی ہے کہ خاطی سیاسی قائدین کے خلاف الیکشن کمیشن بے حس اور بے عمل کیوں ہے۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی زیرقیادت سپریم کورٹ کی ایک بنچ بی ایس پی کی صدر مایاوتی اور چیف منسٹر یوپی یوگی ادتیہ ناتھ کی فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز تقاریر کے خلاف درخواستوں کی سماعت کررہی تھی۔ عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنے کے مکمل اختیارات حاصل ہیں۔