الیکشن کمیشن کی آندھراپردیش کے انتخابات کے لیے ووٹرس کی حتمی فہرست

   

حیدرآباد 13جنوری (یواین آئی ) الیکشن کمیشن نے آندھراپردیش کے انتخابات کیلئے ووٹرس کی حتمی فہرست جاری کردی ہے ۔ اس فہرست کے مطابق آندھراپردیش میں جملہ تین کروڑ 69لاکھ 24ہزار 588ووٹرس ہیں ۔ ان میں ایک کروڑ 83لاکھ 24ہزار 588مرد ’ ایک کروڑ 86لاکھ چار ہزار 742خواتین اور 3761کا تعلق تیسری جنس سے ہے ۔ مشرقی گوداری ضلع میں سب سے زیادہ چالیس لاکھ 13ہزار 770ووٹرس ہیں ۔ جبکہ وجئے نگرم میں سب سے کم 13لاکھ 33ہزار 667ووٹرس ہیں ۔