الیکشن کمیشن کی جانب سے رائے دہندوں میں شعور بیداری مہم

   

چارمینار اور دیگر مقامات پر اسٹریٹ پلے، وکاس راج نے طلبہ کی ستائش کی
حیدرآباد۔17۔مارچ (سیاست نیوز) چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا کہ حیدرآباد میں طلبہ اور رضاکارانہ تنظیموں کی جانب سے رائے دہندوں میں شعور بیداری مہم کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ عوامی مقامات پر طلبہ کی جانب سے اسٹریٹ پلے کا اہتمام کرتے ہوئے رائے دہندوں کو انتخابات اور فہرست رائے دہندگان کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ تاریخی چارمینار کے علاوہ شاپنگ مالس ، اہم چوراہوں اور گارڈنس میں شعور بیداری مہم چلائی گئی۔ وکاس راج نے اس پروگرام میں کامیابی پر طلبہ سے اظہار تشکر کیا اور انہیں تہنیت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ شعور بیداری مہم کے ذریعہ رائے دہندوں کو اہم معلومات فراہم کی گئی ہے۔ شہریوں نے طلبہ کے مظاہرہ میں دلچسپی کا اظہار کیا اور اسٹریٹ پلے کے ذریعہ جو پیام دیا گیا اسے قبول کیا ہے۔ طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ملک کے مستقبل کی تعمیر میں اہم رول ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شعور بیداری مہم کے ذریعہ عوام میں جمہوری اقدار کے تحفظ اور عوام کو اپنی ذمہ داریوں سے واقف کرایا جاسکتا ہے۔ مہم میں عوام کو ووٹ دینے کے حق کے استعمال کا مشورہ دیا گیا۔ اس موقع پر جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر روی کرن ، اسٹیشن ڈائرکٹر آل انڈیا ریڈیو راہول گوالکر ، شروتی پاٹل ، بھوانی شنکر اور دوسرے موجود تھے۔ر