نئی دہلی ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آئندہ جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس کے انعقاد کی 19 مارچ کو اجازت دے دی ہے۔ مختلف مسائل بشمول جی ایس ٹی شرحوں میں کمی اور جائیداد کے شعبہ میں کمی کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔ منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کے ذرائع کے بموجب جی ایس ٹی کونسل سکریٹریٹ کو تمام ریاستوں میں 34 ویں کونسل کے اجلاس کے 19 مارچ کو انعقاد کے بارے میں اطلاع روانہ کردی گئی ہیں۔ اجلاس میں عبوری قانون کی دفعات پر بحث ہوگی اور جی ایس ٹی شرحوں کو جائیداد کے شعبہ میں کم کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔