الیکشن کمیشن کی میزبانی میں آج سےبین الاقوامی کانفرنس

   

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا دہلی میں انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ووٹنگ کی شفافیت کے موضوع پر 23اور 24جنوری کو ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ کانفرنس کا افتتاح چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کریں گے اور اختتامی سیشن سے الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے خطاب کریں گے ۔ الیکشن کمشنر ارون گوئل کانفرنس کے پہلے تکنیکی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اس گروپ کی پہلی کانفرنس ’الیکشن مینجمنٹ باڈیز کے رول، رولز اور اہلیت‘ ، ’ٹیکنالوجی کے استعمال اور ووٹنگ کی شفافیت‘ کے موضوع پر گزشتہ سال 31 اکتوبر سے یکم نومبر تک دہلی میں منعقد ہوئی جس میں 11 ممالک کے انتخابی انتظامی اداروں کے 50 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی تھی۔