الیکشن کمیشن کی ووٹر نظرثانی مہم5015 دعوے اور اعتراضات موصول

   

پٹنہ، 7 اگست (یو این آئی) بہار میں جاری ووٹر نظرثانی مہم کے تحت الیکشن کمیشن کو انتخابی فہرست کے مسودہ کی اشاعت کے پہلے چھ دنوں میں کل 5015دعوے اور اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو موصول ہونے والے تمام 5015 دعوے اور اعتراضات اہل ووٹرز کو فہرست میں شامل کرنے اور نااہل ووٹرس کو فہرست سے ہٹانے سے متعلق درخواستیں ہیں۔اس دوران 18 برس یا اس سے زیادہ عمر کے 27,517 نئے ووٹرز نے اپنے نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کی جانب سے بوتھ لیول ایجنٹس (بی ایل اے ) کو بھی تیزی سے نامزد کیا جارہا ہے ، اس میں بی جے پی نے اب تک 53,338 بی ایل اے کو نامزد کرکے برتری حاصل کی ہے جبکہ کانگریس نے 17,549 بی ایل اے نامزد کیے ہیں اوردوسرے مقام پر ہے ۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) نے899بی ایل اے بنائے۔