الیکشن کمیشن کی ٹیم کا 11 جنوری سے شمال مشرقی ریاستوں کا دورہ

   

دورہ کے پہلے مرحلہ کا تریپورہ سے آغاز، چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار قیادت کریں گے

اگرتلہ: ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنرراجیو کمار کی صدارت میں انتخابی کمیشن (ای سی آئی) کا 16رکنی پارٹی آنے والے اسمبلی انتخاب کی تیاریوں کے جائزہ کے لئے 11جنوری کو تریپورہ سے شمالی مشرقی کے انتخابی ریاستوں کو چار روزہ دورہ شروع کرے گا۔ تریپورہ کے چیف الیکشن آفیسر(سی ای او)کرن گٹے نے یہ اطلاع دی۔ انھوں نے بتایا کہااس ٹیم میں تین الیکشن کمشنر اور 13دیگر افسران شامل ہیں۔ یہ ٹیم 11جنوری کو سیاسی پارٹیوں ،دیگرمتعلقین اور الیکشن کمشنروں کے ساتھ الگ سے میٹنگ کرنے کے لئے یہاں پہنچے گی۔ انھوں نے بتایا کہ انتخابی انتظام کو دیکھنے کے لئے اہلکار کچھ جگہوں کا دورہ کر سکتے ہیں۔ یہ ٹیم 12جنوری کو شیلانگ کے لئے روانہ ہو جائے گی۔ ملنے والی اطلاع کے مطابق ای سی آئی کا وفد 13جنوری کو میگھالیہ کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ اسی طرح کی میٹنگ کرے گا اور 14جنوری کو ٹیم انتخابی تیاریوں کا جائزہ کرنے کے لئے ناگا لینڈ روانہ ہو جائے گا۔ اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ دہلی واپس آنے کے بعد کمیشن تریپورہ ،میگھالیہ اور ناگالینڈ کے لئے انتخابی پروگرام کی اعلان کر سکتا ہے ۔ ای سی آئی فروری کے دوسرے ہفتہ سے پہلے ان ریاستوں میں انتخاب کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے ،کیونکہ سینٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن (سی بی ایس سی)نے 15فروری سے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کااعلان پہلے ہی کر دیاہے ۔ انتخابی دفتر کے ایک سینئر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کے علاوہ ، ریاستی حکومت نے ان اسکولوں میں مرکزی مسلح نیم فوجی دستے (سی اے پی ایف) کو ٹھہرانے کے انتظام کئے ہیں۔جہاں امتحان بھی منعقد کئے جائیں گے ۔ اس لئے امتحان سے دو دن پہلے اسکولوں کو خالی کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ28دسمبر کو مرکزی مسلح نیم فوجی دستہ (سی اے پی ایف) کی 50کمپنیاں ریاست میں پہلے آچکی ہیں اور دیگر 50کمپنیاں پہلے سے راستے میں ہیں اور وہ کچھ دنوں میں ایک مخصوص ٹرین سے پہنچیں گی۔