الیکشن کمیشن کے تمام تبادلے رد۔ ممتابنرجی کی پرانی ٹیم بحال

,

   

کولکتہ: مغربی بنگال میں اسمبلی نتخابات کے دوران الیکشن کمیشن نے بڑے پیمانے پر آئی ایس اور آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا تھا۔ممتا بنرجی نے اقتدار سنبھالتے ہی ان تمام تبادلو ں کو خارج کردیا ہے اور اپنی پرانی ٹیم کو بحال کردیا ہے۔بنگال حکومت کی جانب سے ریلیز کے مطابق کلکتہ میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ کونسل کے سی ای او پی الگانا ناتھن کو جنوبی 24 پرگنہ کا ضلع مجسٹریٹ بنا دیا گیا ہے۔مغربی بردوان ضلع کے ضلعی مجسٹریٹ (ڈی ایم) انوراگ شریواستو کو مغربی بنگال معدنی ترقی اور تجارتی کارپوریشن لمیٹڈ میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔دارجلنگ ڈی ایم ششانک سیٹھی کو ندیا ضلع کا ڈی ایم بنایا گیا ہے جبکہ محکمہ آئی ٹی اینڈ الیکٹرانکس کے جوائنٹ سکریٹری وبھو گوئل کو ضلع مغربی بردوان کا ڈی ایم بنایا گیا ہے۔ڈبلیو بی آئی ڈی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس پونم بلم کو دارجلنگ کا ڈی ایم بنا دیا گیا ہے۔ایک اور حکم کے مطابق آئی پی ایس کیڈر میں ، ویسٹ زون کے اے ڈی جی آئی جی پی ڈاکٹر راجیش کمار اور علی پور کے ایس پی (سپرنٹنڈنٹ پولیس) کوویٹنگ میں رکھ دیا گا ہے۔ایس پی ہوڑہ (دیہی) سریہری پانڈے اور مشرقی بردوان ایس پی اجیت سنگھ کو بھی انتظار میں رکھا گیا ہے۔اقتدار سنبھالنے کے فورا بعد ہی ، وزیر اعلی نے چہارشنبہ کے روز 29 اعلی پولیس افسران کا تبادلہ کیا تھا۔

بنگال میں وزیربھی آئے تو منفی کورونا رپورٹ لازمی
وزیراعلی ممتابنرجی نے مغربی بنگال میں انتخابی نتائج کے بعد ہوئے تشدد پر شدت سے بی جے پی پرجم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزراء مغربی بنگال میں تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بنگال آرہے ہیں اور کورونا پھیلا رہے ہیں۔ ممتا نے تشدد کے بعد صورتحال کو دیکھنے پہنچی مرکزی ٹیم کولے کر کہاکہ کورونا وباکے بڑھنے کے وقت ٹیم یہاں آئی ، چائے پی کر گئی۔اب اگر وزیربھی یہاں خصوصی پرواز سے آتے ہیں تو پھر انہیں آر ٹی پی سی آر کی منفی رپورٹ لانی ہوگی، قوانین سب کے لئے یکساں ہیں۔ کورونا یہاں بڑھ رہا ہے کیونکہ بی جے پی لیڈران مستقل یہاں آ رہے ہیں۔انہوں نے مفت کورونا ویکسین پر وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے جوخط لکھاتھا، اس کا جواب ابھی تک نہیں ملا، وہ ویکسین کیلئے 30 ہزار کروڑ کیوں مختص نہیں کررہے ہیں، جبکہ نئی پارلیمنٹ اور مجسموں پر 20 ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔ممتا بنرجی نے مزید کہاکہ وزیر اعظم کیئر فنڈ کہاں ہے؟ وہ (وزیر اعظم مودی) نوجوانوں کی زندگیوں کو کیوں خطرے میں ڈال رہے ہیں؟ ان کے قائدین کو چاہئے کہ وہ یہاں اور وہاں جانے کے بجائے کورونا کے ہاسپٹلس میں جائیں۔ان کے قائدین یہاں آرہے ہیں اور کووڈ پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت کوچ بہار میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد کے اہل خانہ کو ہوم گارڈز کی ملازمت فراہم کرے گی۔