الیکشن کمیشن کے وفد کا بیورو کریٹس کیساتھ آج اجلاس

   

مادھاپور میں عوام کیلئے ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جاری

حیدرآباد۔ 4 اکٹوبر ( سیاست نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا کے وفد کا 5 اکتوبر کو ٹیک مہیندرا، مادھاپورمیں اجلاس ہوگا جس میں ریاست کے مختلف حصوں سے بیورو کریٹس کے حصہ لینے کی توقع ہے۔ مادھاپورمیں اجلاس کے پیش نظر اطراف و اکناف کے علاقوں میں صبح 8:30 بجے تا 11:30 بجے درمیان ٹریفک مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ سائبر آباد ٹریفک پولیس عہدیداروں نے امکانی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ پولیس کے مطابق لیمن ٹری ہوٹل تا سی آئی آئی، کیبل بریج تک آئیکیا روٹری، آئیکیا روٹری تا سائبر ٹاورس اور کوتھاگوڑا تا ہائی ٹیکس کے درمیان میں واقع دفاتر کے ملازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ امکانی ٹریفک جام کے پیش نظر متبادل راستے اختیار کریں۔