الیکشن کودیکھتے ہوئے پٹرول،ڈیزل کی قیمتیں کم کی گئیں:راہل گاندھی

,

   

بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ کانگریس لیڈرراہل گاندھی جو پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے ہمیشہ مودی سرکار پر حملہ آور رہے ہیں ، نے ایک بار پھر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 17-18 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے۔ ایسی صورتحال میں راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ یہ کمی انتخابات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔اتوار کے دن راہول گاندھی نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ، انتخابات کی وجہ سے مرکزی حکومت نے پٹرول – ڈیزل 17/18 پیسے فی لیٹر سستا کردیا ہے۔ اس رقم کی بچت سے آپ کیا کریں گے؟