الیکشن کمیشن پر بھروسہ کرنا ضروری ۔ روی شنکر پرساد کا بیان
نئی دہلی 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر قانون روی شنکر پرساد نے آج الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کی حمایت کی اور کہاکہ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ادارہ کے تقدس کا بھی احترام ہونا چاہئے۔ ان کا یہ ریمارک اس وقت سامنے آیا جبکہ ایک دن قبل ہی چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن اس طرح کے الزامات سے پست ہمت نہیں ہوگا اور نہ ہی وہ ای وی ایمس کے استعمال کو ترک کرے گا۔ اُنھوں نے صاف طور پر کہہ دیا تھا کہ اب بیالٹ پیپرس کے دور میں واپس نہیں جائیں گے۔