حیدرآباد۔/27 ستمبر، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نے الیکٹرانک سگریٹس کی فروخت کے خلاف اپنی کارروائی میں شدت پیدا کردی ہے۔ نارتھ زون کی ٹاسک فورس ٹیم نے آج ایک کارروائی میں 28 سالہ ایچ نرین کمار کو گرفتار کرلیا جو ممنوعہ ای ۔ سگریٹس کی مارکیٹنگ اور فروخت کررہا تھا۔ پولیس نے کارخانہ اسبسطاس کالونی کے ساکن نرین کمار کے قبضہ سے پولیس نے 2,30,090 روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا جس میں 22 ای ۔ سگریٹ مشین ، 138 فلیورس میں پائے گئے۔ پولیس نے نرین کمار کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ مزید تحقیقات کیلئے کارخانہ پولیس کے حوالے کردیا۔