الیکٹرک بسوں کے معاملے میں دہلی ملک میں پہلے نمبر پر: وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال

,

   

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دارالحکومت اب الیکٹرک بسوں کے معاملے میں ملک میں نمبر 1 بن گئی ہے۔ کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے ساتھ منگل کو 400 نئی الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ آج دہلی کے لوگوں کے لیے بہت خوشی کا دن ہے۔ آج سے 400 مزید ای بسیں دہلی کی سڑکوں پر آچکی ہیں جبکہ دہلی کی سڑکوں پر پہلے ہی 400 ای بسیں چل رہی تھیں۔ اب دہلی کی سڑکوں پر 800 جدید اور ایئر کنڈیشنڈ ای بسیں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی ملک کا وہ شہر بن گیا ہے جہاں سب سے زیادہ ای-بسیں چل رہی ہیں۔