الیکٹرک گاڑیوں کی 12 منٹ میں چارجنگ سعودی اسکالر نے جدید سسٹم تیار کرلیا

   

ریاض : سعودی اسکالر ڈاکٹر یحیی القحطانی نے الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری 12 منٹ میں چارج کرنے کیلئے جدید سسٹم تیار کیا ہے۔ ڈاکٹر یحیی القحطانی امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔الاقتصادیہ کے مطابق سعودی اسکالر ڈاکٹر قحطانی نے جو الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری کی جدید ٹیکنالوجی پر کام کررہے ہیں سعودی عرب میں الیکٹرک گاڑیوں کے پروجیکٹ کے انیشیٹیو کو مدد ملی ہے۔ ڈاکٹر یحیی القحطانی نے پروجیکٹ کے حوالے سے بتایا کہ’ انہوں نے ایک ریسرچ پروجیکٹ پر کام کیا جس کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریاں صرف 12منٹ میں چارج ہوسکتی ہیں۔