ریاض: ریڈ سی انٹرنیشنل کمپنی نے سعودی عرب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے سب سے بڑا چارجنگ نیٹ ورک قائم کردیا۔ الاقتصادیہ کے مطابق ریڈ سی انٹرنیشنل کمپنی نے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے جو چارجنگ نیٹ ورک قائم کیا ہے وہ مملکت میں بجلی کے قومی نیٹ ورک سے آزاد ہے۔ اس کے تحت پہلے مرحلے والے علاقے میں 150 چارجنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ چارجنگ اسٹیشنوں کیلئے جگہ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے۔ اسٹیشن سٹراٹیجک مقامات پر کھولے گئے ہیں تاکہ لوسیڈ اور مرسڈیز ساخت کی 80 سے زیادہ الیکٹرانک گاڑیوں کو ضرورت پڑنے پر چارجنگ کی سہولت مہیا ہو۔ انٹرنیشنل ریڈ سی کمپنی کے چیئرمین جان بیگانو نے کہا ہے ہ ’ہم نے منفرد انداز میں شاندار اور پائیدار پروجیکٹ پیش کرنے کا اہتمام کیا ہے‘۔