الیکٹریکل انجینئر ونیزویلاکے نئے وزیرتوانائی

   

کاراکس،2اپریل(سیاست ڈاٹ کام )وینیزوئیلا کے صدر نکولس مادورو نے اعلان کیا ہے کہ ، پیشہ سے الیکٹریکل انجینئر وینیزاگور گاویدیا کو ملک کے نئے وزیر توانائی کے عہدے پر مقرر کیا گیاہے ۔مسٹر مادورو نے نومنتخب وزیر توانائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے منگل کو کہا،‘‘میں نے بجلی کی صنعت میں 25سال کے تجربے والے الیکٹریکل انجینئر کو وزیر توانائی کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیاہے ۔’’انہوں نے کہا ک مسٹر گاویدیا آج سے ہی اپنا کام شروع کردیں گے ۔وہ ملک کی بجلی فراہمی نظام کودرست کرنے کی ٹیم کے ‘سربراہ’کے طورپر یہ ذمہ داری سنبھالیں گے ۔مسٹر مادورونے ‘‘بجلی کی لڑائی’مہم کے تحت سائنس اور ٹکنالوجی وزارت تشکیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وینیزوئیلا میں سات مارچ کو بجلی نظام بری طرح متاثر ہوگیا تھا اور ملک پوری طرح سے اندھیرے میں ڈوب گیا تھا۔اس کا سب سے زیادہ اثر ہاسپٹلس پر پڑا تھا جہاں آئی سی یو میں داخل کئی مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔افسران نے سات مارچ کے واقعہ کے لئے امریکہ کے حمایت یافتہ اپوزیشن کے لیڈر جوان گوآئیدو اور ان کے حامیوں کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے خلاف سازش کے تحت ملک میں اندھیرا کرنے کا کام کیاگیا تھا۔