الیکٹورل بانڈ، بی جے پی کی لوٹ مار بے نقاب : ادھو ٹھاکرے

   

Ferty9 Clinic

ممبئی : ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ الیکٹورل بانڈ اسکیم سے متعلق انکشافات نے بی جے پی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ بی جے پی آپ کو ’ترقی یافتہ ہندوستان‘ کا خواب دکھا کر ملک کو لوٹنے کے لیے مزید 5 سال کی مدت چاہتی ہے۔ شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ الیکٹورل بانڈ اسکیم سے متعلق انکشافات نے بی جے پی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ٹھاکرے نے جنوبی ممبئی کے کولابا علاقہ میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کو الیکٹورل بانڈ میں 8000 کروڑ روپے ملے ہیں اور اگر اس کا موازنہ کانگریس کو ملنے والی رقم سے کیا جائے تو یہ واضح ہو جائے گا کہ کون لوٹ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹورل بانڈ اسکیم سے متعلق انکشافات نے بی جے پی کو بے نقاب کر دیا ہے جو اکثر کانگریس پر ملک کو لوٹنے کا الزام لگاتی ہے۔