نئی دہلی: عدالت کی ہدایت پر الیکٹورل بانڈ معاملہ میں وزیرفینانس نرملا سیتارمن کیخلاف ایف آئی درج ہونے کے بعد کانگریس نے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی پارٹی نے الیکٹورل بانڈ کو بی جے پی کی طرف سے رقم جمع کرنے کیلئے کی جا رہی ’بھتہ خوری‘ قرار دیا۔ کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر ابھیشیک منو سنگھوی اور جے رام رمیش نے وضاحت کی کہ ایف آئی آر کانگریس کے کہنے پر نہیں بلکہ خصوصی عدالت کی ہدایت پر درج کی گئی ہے۔