یو ایس اوپن کے 16راونڈ میں رسائی‘ جنیک سنر کی بھی شاندار جیت
نیویارک ۔31؍اگست ( ایجنسیز ) یو ایس اوپن کا تیسرا راؤنڈ فلشنگ میڈوز میں مکمل ہو گیا ۔الیگزینڈر زیویریو (3) کو فیلکس اوگر۔الیاسائم (25) نے پریشان کیا۔الیگزینڈر بوبلک نے یو ایس اوپن کے 16 راؤنڈمیں رسائی کیلئے ٹومی پال کو پانچ سیٹوں میں شکست دی۔ چوتھے سیٹ کے ٹائی بریک کی کرشماتی جیت کے بعد پال کو پانچویں راونڈ میں جسمانی طور پر رکاوٹ یعنی تھکن کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے پوائنٹس کے درمیان سخت جدوجہد کی یہاں تک کہ لمبی ریلیوں کے بعد اپنی سانس لینے کیلئے جھکنا پڑا۔فائنل سیٹس اس طرح رہے -6(5)، 6-7(4)، 6-3، 6-7(5)، 6-1۔امریکی ٹومی پال (14) کو الیگزینڈر بوبلک (23) نے اس طرح آؤٹ کردیا جبکہ ایگا سویاٹک(2) نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیدھے سیٹوں میں آگے بڑھ گئیں۔اس سے پہلے آج جنیک سنر (1) نے ڈینس شاپووالوف (27) کو شکست دی جبکہ کوکو گاف (3) نے میگڈالینا فریچ (28) کو ہراکر اگلے راؤنڈ میں پیشرفت کی اور اب ان کا مقابلہ ناؤمی اوساکا (23) کے ساتھ ہوگا۔ یو ایس اوپن میں حصہ لینے والوں میں مردوں کے عالمی نمبر 2 کارلوس الکاراز اور نمبر 7 نوواک جوکووچ کے علاوہ خواتین کی نمبر ایک آرینا سبالینکا اور نمبر 4 جیسیکا پیگولا بھی شامل ہیں اپنی سخت محنت اور تجربہ کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی جستجو میں ہیں۔