ولادیووستوک،6ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے فار ایسٹ اینڈ آرکٹک ڈولپمنٹ کے وزیرالیگزینڈر کوجلوو اور شمالی کوریا کے نائب وزیراعلی ری ریونگ نم نے جمعہ کو مشرقی اقتصادی فورم میں اپریل میں دوطرفہ اعلی سطحی سربراہ کانفرنس کے دوران کئے گئے معاہدوں پر عمل درآمدگی پر تبادلہ خیال کیا۔روسی وزارت نے پریس سروس کے حوالے سے بتایا کہ مسٹر ری نے میٹنگ کے دوران ایک بیان میں کہا،‘‘ہم نے دونوں ملکوں کے لیڈروں کے درمیان اپریل میں ہوئی میٹنگ کے معاہدوں پر عمل درآمدگی پر بات چیت کی ہے ۔ہماری ترقی کے لئے جو ضروری ہے ہم نے ان سمجھوتوں پر عمل کرنے کے لئے ایک مشترکہ ہدف رکھا ہے ۔روس کے صدر ولادیمر پوتن اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کی اپریل میں روس کے مشرق بعید شہر ولادیووستوک میں سربراہ کانفرنس ہوئی تھی جو حال میں مشرقی اقتصادی فورم منعقد کررہا ہے ۔اس پلیٹ فارم پر مسٹر ری شمالی کوریا وفد کے سربراہ ہیں۔مسٹر کوجلوو نے روس اور شمالی کوریا کے درمیان آپسی تعلقات میں آئی بہتری کا بھی ذکر کیا۔حالانکہ دونوں لیڈروں نے میٹنگ کے دوران تخلیقی مکالمہ کی ستائش کی ہے ۔مشرقی اقتصادی فورم کے دوران مسٹر ری نے نائب وزیراعظم یوری ڈروٹنیو کے ساتھ اخلاقی میٹنگ بھی کی جو روسی مشرق بعید پالیسیوں کے انچارج ہیں۔
