سن سلواڈر،یکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ال سلواڈور میں پیسے لے کر 48 افراد کو قتل کرنے کے معاملہ میں پولیس اہلکاروں سمیت 39 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔چیف پراسیکیوٹر راؤل میلرا نے پیر کو یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا‘‘کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے ، کسی بھی طرح کا جرم ،جرم ہے ’’۔مسٹر میلرا کے مطابق گرفتار شدہ گان میں چار ریٹائرڈ پولیس اہلکار اور 14 ایجنٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک مجرمانہ نیٹ ورک کے رکن تھے ، جس نے پیسہ لے کر 48 افراد کا قتل کیا تھا۔ مجرموں نے پولیس تلاشی کے نام پر متاثرین کو گھر سے اٹھایا اور ان سبھی کا قتل کر دیا۔