ال سلواڈور میں لینڈ سلائیڈنگ ، 6 افراد ہلاک

   

ٹیگوسیگالپا :وسطی امریکی ملک ال سلواڈور کی ریاست نیجپا میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 6 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد دیگر لاپتہ ہوگئے ۔جمعہ کے روز مقامی انتظامیہ نے اس واقعہ کے بارے میں اطلاع دی۔صدر کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے سان سلواڈور آتش فشاں کے قریب علاقوں میں رات میں شدید بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے گر ے جس سے تقریبا 50 گھروں کو نقصان پہنچا۔ بیان کے مطابق محکمہ کی ہنگامی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔