امارات، اسرائیل غزہ میں فوری امداد شروع کرنے پر متفق :النہیان

   

دبئی، 21 مئی (یو این آئی) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے غزہ کی پٹی کیلئے فوری انسانی امداد دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے آج یہاں بتایا کہ وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اور اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے ٹیلی فون پر بات چیت میں متحدہ عرب امارات سے غزہ کی پٹی تک فوری انسانی امداد کی سپلائی دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا۔