انقرہ : ترکی کی فوجداری عدالت 17 جون کو عرب امارات کے جاسوس کے خلاف مقدمے کی سماعت کرے گی۔ترک نیوز ایجنسی اناڈولو کے مطابق 45 سالہ احمد ایاش الاستل کے خلاف پبلک پراسیکیوشن نے 159 صفحات پر مشتمل فردِ جرم کی تفصیلات درج کی ہیں جس پر عدالت اگلے ماہ سماعت کرے گی۔ترکی کے سیکیورٹی ذرائع نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ الاستال نے ‘‘مسلم دنیا کے ساتھ ترکی کے تعلقات ، اْس کی خارجہ پالیسی کے اقدامات اور اندرونی سیاسی معاملات سے متعلق جاسوسی کی۔ اس کے علاوہ احمد کو یہ بھی ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ آیا ترک حکومت ایک اور فوجی بغاوت کی متحمل ہے یا نہیں۔احمد ایاش الاستل کو متحدہ عرب امارات کے لئے ترکی کی جاسوسی کے الزام میں اکتوبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا۔استغاثہ نے حساس معلومات جس کیافشاں کرنے سے ریاست کی سلامتی کے ساتھ ساتھ اندرونی اور بیرونی سیاسی مفادات کو بھی نقصان پہنچ سکتا تھا، کے لیے مجرم کی عمر قید کے علاوہ 15 سال مزید سزائے قید کا مطالبہ کیا ہے۔
