ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے گلوبل فارن ایکسچینج چارٹر کے ساتھ مل کر اماراتی درہم کے لیے نئے سرکاری لوگو کا اجراء کر دیا۔ امارات الیوم کے مطابق نئی علامت کو عالمی سطح پر متعارف کرایا گیا ہے جو امارات ک عالمی مالیاتی مرکز کے طور پر مستحکم کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔ درہم کا نیا نشان علامت انگریزی حروف ’ڈی‘ سے متاثر ہے اور اس میں دو افقی لکیریں ہیں، جو اماراتی کرنسی کے استحکام کی نمائندگی کرتا ہے اور متحدہ عرب امارات کے قومی پرچم کو خراج عقیدت بھی پیش کرتا ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے کرنسی کے ڈیجیٹل ورڑن کے حوالے سے ڈیجیٹل درہم بھی جاری کیے جاتے ہیں جن کے لیے بھی نیا لوگو متعارف کرایا گیا ہے۔
سینٹرل بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ اماراتی ڈیجیٹل کرنسی رواں سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں جاری کیے جانے کا امکان ہے جو لائسنس یافتہ مالیاتی اداروں اور بینکوں سے حاصل کی جا سکے گی