اماراتی صدر کاآئندہ ہفتہ پہلا دورۂ امریکہ

   

ابوظہبی: امریکی صدر جو بائیڈن اگلے ہفتے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کا وائٹ ہاؤس میں خیرمقدم کریں گے۔ یہ کسی اماراتی صدر کا امریکہ کا اولین دور ہو گا۔دونوں کی گفتگو غزہ میں جنگ کے بعد کے منصوبوں، سوڈان میں جنگ اور مصنوعی ذہانت کی ترقی پر مرکوز ہو گی۔امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ نائب صدر کملا ہیرس بھی محمد بن زاید سے ملاقات کریں گی۔کربی نے کہا، دیگر موضوعات میں آب و ہوا، صاف توانائی اور عالمی سطح پر بنیادی ڈھانچے کی شراکت داری میں متحدہ عرب امارات کا شراکت دار کے طور پر کردار شامل ہوں گے۔اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے بھی بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کے صدر کے دورے کی اطلاع دی۔وام نے کہا کہ دونوں رہنما اپنے ممالک کی شراکت داری کو فروغ دینے کے مواقع تنعش کریں گے خاص طور پر معیشت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، خلا، قابلِ تجدید توانائی، موسمیاتی کارروائی اور پائیدار حل۔