اماراتی صدر کا مشکل وقت میں ایران اور اس کے عوام سے اظہار یگانگت

   

ابوظہبی : 18 جون ( ایجنسیز) امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے منگل کو ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پز شکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔وام کے مطابق رابطے کے دوران مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال، علاقائی امن و سلامتی پر اس کے سنگین اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شیخ محمد بن زاید نے ایران پر اسرائیلی حملے کا ذکر کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں امارات کی جانب سے ایران اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ امارات کشیدگی میں کمی اور خطے میں سکیورٹی اور استحکام کی بحالی کی کوششوں کی سپورٹ کے لیے فریقین کے ساتھ رابطے اور مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے۔

مغربی ایشیا سے اپنے شہریوں کو نکالنے کیلئے سلوواکیہ کی پہل
پراگ، 18 جون (یو این آئی) سلوواکیہ مغربی ایشیا کے بحران زدہ خطے سے اپنے شہریوں اور غیر ملکیوں کو نکال رہا ہے ۔سلوواکیہ کی وزارت خارجہ اور یورپی امور نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قبرص کے شہر لارناکا سے روانہ ہونے والا خصوصی سرکاری طیارہ منگل کی شام سلوواکی اور غیر ملکی شہریوں کے گروپ کو براتسلاوا لائے گا۔ وزارت کے مطابق اس سے قبل غیر ملکی باشندوں کو اردن کے عقبہ اور عمان سے قبرص پہنچایا گیا تھا۔