اماراتی وزیرخارجہ کا اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ ہولوکاسٹ یادگار کا دورہ

   

برلن : اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزرائے خارجہ نے جرمنی میں ہولوکاسٹ (یہودیوں کی نسل کشی) کی یادگار کا دورہ کیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے جرمنی کے دارلحکومت برلن میں اپنی پہلی تاریخی ملاقات کے موقع پر ہولوکاسٹ یادگارکا دورہ کیا۔خیال رہیکہ ستمبر میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد اسرائیلی وزیرخارجہ غبی اشکنازی اور یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی یہ پہلی ملاقات تھی۔دونوں قائدین نے کورونا وائرس کے باعث کہنی سیکہنی ملاکر ایک دوسرے کاخیر مقدم کیا،اس موقع پر میزبان جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس بھی موجود تھے۔خیال رہے کہ یہودیوں کا دعویٰ ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمن حکمران ایڈولف ہٹلر نے 60 لاکھ سے زائد یہودیوں کو قتل کروایا تھا۔