امارات۔اسرائیل معاہدہ: پاکستان کا محتاط ردِ عمل

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد : پاکستان نے اسرائیل امارات تعلقات کی بحالی پر محتاط ردِ عمل دیا ہے جب کہ وزیرِ اعظم سمیت کسی بھی وفاقی وزیر کی جانب سے کوئی ردِ عمل دیکھنے میں نہیں آیا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو امارات-اسرائیل معاہدے کو سامنے رکھتے ہوئے بڑے چیلنجز کا سامنا ہو گا۔تجزیہ کاروں کے مطابق عرب ممالک کی خارجہ پالیسی کا محور مسئلہ فلسطین پر مذہب کی بنیاد پر تھا لیکن اب معاشی مفادات کی بنیاد پر ہو گا۔پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے دور رس اثرات ہوں گے۔اْن کے بقول فلسطینیوں کے حقوق اور ان کی خودمختاری کا حق اس معاہدے میں شامل ہے جب کہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام بھی پاکستان کی اہم ترجیح ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انصاف پر مبنی جامع اور پائیدار امن کے لیے اقوامِ متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی قراردادوں اور عالمی قوانین کے مطابق ہمیشہ دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔