دبئی : متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی امارات ائیرلائن نے کرونا وائرس کی وجہ سے فضائی عملے اور ہوابازوں کو نوکری سے فارغ کرنے کے ایک بعد ایک بار پھر سے دنیا بھر سے 3000 فضائی عملے کی بھرتی کا عمل شروع کیا ہے۔ ایمریٹس کی جانب سے سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ کمپنی بڑی تعداد میں بھرتیاں کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے اور ان میں دبئی مرکز کیلئے 500 معاون عملہ بھی ہوگا جو آپریشنس کی بحالی میں مدد کرے گا۔ ایرلائن نے امید ظاہر کی کہ تمام بھرتیاں 6 ماہ کے اندر مکمل کرلی جائیں گی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی کمپنیوں میں خاص طور پر ایرلائن کمپنیاں شامل ہیں جنہیں عملہ کو نوکری سے برخاست کرنے کے علاوہ حکومت سے مالی مدد بھی لینا پڑا۔
