امارات سیریز ، افغان ٹیم کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

کابل۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے متحدہ عرب امارات کے خلاف 16، 18 اور 19 فروری کو ابوظہبی کو زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ اسٹار لیگ اسپنر راشد خان گزشتہ سال کے ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد سات تبدیلیوں کے ساتھ نئی نظر آنے والی افغانستان کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ورلڈ کپ ٹورنمنٹ کے بعد کپتانی سے دستبردار ہونے والے محمد نبی کو ٹیم سے ہی باہرکردیا گیا ہے۔ نبی کے برعکس ٹی ٹوئنٹی ماہر قیس احمد، درویش رسولی، محمد سلیم، اور عثمان غنی شامل ہیں۔ دریں اثنا ظاہر خان کے ساتھ رحمت شاہ جو ونڈے ٹیم میں باقاعدہ رکن رہے ہیں انہیں ٹی20 میں ڈیبیو کرنے کے امکان کے ساتھ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔افغانستان کیلئے یہ نئے سال 2023 میں پہلی بین الاقوامی سیریز ہوگی جیسا کہ افغانستان اور امارات کے درمیان معاہدہ کے بعد اس سیریز کو تیار کیا گیا ہے ۔