امارات سے ایرانڈیا کا چیک اِن لگیج 40 کیلو مقرر

   

Ferty9 Clinic

دبئی 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایر انڈیا کے ذریعہ متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والے مسافر اس ایرلائنس کی طرف سے بیگیج کی حد میں 10 کیلو کا اضافہ کئے جانے کے بعد اب چیک اِن لگیج کے طور پر 40 کیلو سامان لے جاسکتے ہیں۔ ایر انڈیا کے چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر (سی ایم ڈی) اشونی سومانی نے پیر کی شب یہاں ہندوستانی برادری کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ایک استقبالیہ میں کہاکہ نئی تبدیلی پر فوری اثر کے ساتھ منگل سے ٹکٹ بُک کروانے والوں کے لئے عمل آوری ہوگی۔ سوہانی نے کہاکہ ’یہاں کے افراد کے اصرار کے مطابق ایر انڈیا اب چیک اِن لگیج کو 40 کیلو مقرر کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ معمول کے مطابق سات کیلو ہینڈ بیاگ بھی لیجایا جاسکتا ہے‘۔ متحدہ عرب امارات میں موجود ہندوستانی برادری نے چیک اِن لگیج کو موجودہ 30 کیلو سے بڑھاکر 40 کیلو کرنے کی درخواست کی تھی۔ سوہانی نے اندور سے شروع کردہ راست پرواز کا خیرمقدم بھی کیا۔