امارات سے ایران آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ

   

ابوظہبی ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) خلیج کے خطے میں ایران کے سب سے بڑے تجارتی پارٹنر ملک متحدہ عرب امارات نے ایران آنے اور جانے والی تمام مسافر اور کارگو پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ اماراتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آج منگل کو بتایا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بطور احتیاط یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اس پابندی کی مدت ایک ہفتہ ہے تاہم اس میں توسیع ممکن ہے۔ایران میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی نئی قسم کووڈ انیس کے سبب مزید تین افراد کی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس طرح اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہو گئی ہے۔