امارات میں اسپورٹس، فٹنس مراکز کھولنے کی اجازت

   

دبئی۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی میں عید کے چوتھے دن اقتصادی اور تجارتی سرگرمیاں بحال کر نے کا اعلان کیا ہے . روزانہ صبح 6 سے رات گیارہ بجے تک تجارتی ادارے کھولے جائیں گے جن میں اسپورٹس اور جم بھی شامل ہیں۔دبئی حکام نے تجارتی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق تفصیلات جاری کی ہیں جن میں سنیما گھر اور اسپورٹس سینٹر بھی کھلیں گے۔متحدہ عرب امارات میں مقیم غیرملکیوں کی واپسی اور مختلف مسافروں کو ٹرانزٹ کی سہولت دینے کے لیے ایر پورٹ کھلے گا۔ ناک، گلے اور کان کے علاج سمیت تمام دواخانہ کھولے جائیں گے۔ ڈھائی گھنٹے اور اس سے کم دورانیے والے آپریشن بھی کیے جاسکیں گے۔تعلیمی و تربیتی انسٹی ٹیوٹ، ٹریننگ سینٹر اور بچوں کے علاج کے مراکز کھلیں گے۔ا سپورٹس اکیڈمیاں، فٹنس سینٹرز اور انڈور اسپورٹس ہال کھلیں گے۔