امارات میں رشتے کرانے کے نام پر دھوکہ دہی

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات ابوظبی کے عدالتی ذرائع نے نوجوانوں کو دھوکہ دینے کے ایک نئے طریقے سے خبردار کیا ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی میں شادی کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیانے کا نیا سکینڈل سامنے ا?یا ہے۔ سوشل میڈیا پر رشتوں میں مدد دینے کی فرضی ویب سائٹ ’میچ میکر‘ سے رجوع کرنے والے اس کا شکار بنے ہیں۔عدالتی حلقوں کا کہنا ہے’ اس سکینڈل میں ایک رشتہ کرانے والی، نکاح خواں اور لڑکی ملوث ہیں‘۔’ رشتے کرانیموقع پر مہر کی رقم طے ہوتی ہے اور شادی کی تیاری کے لیے مہر کا کچھ حصہ پیشگی وصول کیا جاتا ہے‘۔ سوشل میڈیا پر اشتہار کے ذریعے لڑکی اور لڑکے کو متعارف کرانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی جاتی ہے۔لڑکے کا رابطہ رشتہ کرانے والی سے کرایا جاتا ہے جو مطلوبہ لڑکی کی خوبیوں پر مشتمل تعارف بھیجتی ہے اور لڑکے کی رضا مندی کے بعد اپنا کمیشن لے کر دونوں کی ملاقات کا وعدہ کرتی ہے۔ لڑکی اس طرح سج دھج کے سامنے آتی ہے کہ شادی کا خواہشمند لڑکا ہاں کردیتا ہے۔ فرضی نکاح خواں کی موجودگی میں فوری طور پر وہ شادی کی شرائط پر بات ہوتی ہے۔

برطانیہ میں کمسن لڑکیوں کی جنسی گرومنگ، 5 ملزمان کو
70 برس کی سزا
لندن : برطانیہ میں کمسن لڑکیوں کی جنسی گرومنگ میں ملوث 5 ملزمان کو 70 برس قید کی سزا سنادی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گینگ لیڈر شاہد غنی کو 20 سال اور محمد غنی کو 14 سال قیدکی سزا سنائی گئی ہے جب کہ انصار، علی اور مارٹن راڈ بھی سزا پانے والوں میں شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گینگ کے افراد پر 12 اور 13 سال کی لڑکیوں کو نشہ آور مشروبات پلا کر جنسی استحصال کا الزام ثابت ہوا تھا۔بتایا جارہا ہے کہ یہ 2012 کے بعد اپنی نوعیت کا واحد کیس ہے جو منطقی انجام کوپہنچا ہے۔