ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اآل نیہان اور نائب صدر و وزیر اعظم شیخ منصور بن زاید آل نیہان نے 1277 اماراتی شہریوں کے قرض معاف کرنے کی منظوری جاری کردی ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی ’وام‘ کے مطابق ابوظبی حکومت نے ریلیف فنڈ اور مختلف بینکوں کے تعاون سے ضرورت مند اماراتی شہریوں کے 401 ملین سے زائد قرضوں کو معاف کرنے کے لیے 18 بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ریلیف فنڈ کمیٹی کے سربراہ اور وزیر مملکت جبرمحمد غانم کا کہنا ہے’ حکومت کی جانب سے متاثرہ شہریوں کی مدد اور انہیں مشکل سے نکالنے کیلیے یہ اقدام کیا گیا ہے تاکہ شہریوں پر عائد بوجھ کو کم کیا جاسکے۔‘یہ اقدام شہریوں کی زندگیںوں اور معاملات کو آسان بنانے کیلئے دانشمندانہ قیادت کے وڑن کی ترجمانی کرتا ہے۔