امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے نئی منصوبہ بندی

   

ابوظہبی، 16 ستمبر (یو این آئی) متحدہ عرب امارات نے عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی۔ اماراتی نیشنل سنٹر آف میٹرولوجی اور پبلک ہیلتھ سنٹر میں 5 سالہ معاہدہ ہوا ہے ۔ شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، ملک میں کہیں بھی شدید گرمی کی صورت میں عوام کوفوری ڈیجیٹل اطلاعات دی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرمی سے متاثرہ علاقے میں موجود عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا اور فوری آگاہی مہم سے کلائمٹ چینج کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ متحدہ عرب امارات میں رواں سال اگست میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری تک پہنچا تھا جو مئی اور اپریل بھی ریکارڈ گرم ترین مہینے قرار پائے ۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہیکہ یو اے ای میں دن 12:30سے 3:30بجے تک دھوپ میں کام کرنا ممنوع ہے ۔