ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے عید الاضحی سے قبل 1500 سے زیادہ قیدیوں کو معافی دے کر رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے امارت دبئی کی جیلوں سے مختلف قومیتوں کے 650 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔دبئی کے اٹارنی جنرل عصام عیسیٰ الحمیدان نے کہا کہ شیخ محمد کا یہ حکم قیدیوں کے اہل خانہ میں خوشیاں بانٹنے،انھیں ایک نئی زندگی شروع کرنے اور معاشرے میں دوبارہ ضم ہونے کا موقع فراہم کرنے کی خواہش کا مظہر ہے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بھی عید الاضحیٰ سے قبل 988 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔