امارات میں عید الفطر پیر 2 مئی کو ہونے کا امکان

   


ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ’ اس سال رمضان کے 30 روزے ہوں گے اورعید الفطر پیر 2مئی 2022 کو ہونے کا امکان ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’عید کا چاند ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 12 بجکر 28 منٹ پر نمودار ہونے کا امکان ہے۔‘الامارات الیوم کے مطابق ابراہیم الجروان نے کہا کہ اتوار کی شام کو سورج غروب ہونے پر جو چاند نظر آئے گا اس وقت اس کی تخلیق ساڑھے 18 گھنٹے گزر چکے ہوں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کی شام کو تمام عرب ملکوں میں چاند اچھی طرح سے نظر آجائے گا۔ اس طرح اتوار کو رمضان کا 30 واں روزہ ہوگا اور پیر کو عید الفطر منائی جائے گی‘۔