ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ 13 جون کو ایک ہزار 319 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔یہ فروری کے بعد یومیہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔یاد رہے کہ امارات میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی تھی۔ 9 جون کے بعد سے نئے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔اماراتی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق کورونا کے متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 815 ہوچکی ہے۔وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار79 رہی جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 358 ہوگئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی اس طرح اب تک مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 305 رہی۔