امارات میں قرض لیکر جائیداد خریدنے پر بھی گولڈن اقامہ

   

دبئی: متحدہ عرب امارات میں وفاقی اتھارٹی برائے قومی شناخت و شہریت و کسٹم و پورٹس سیکیورٹی نے کہا ہے کہ ’غیرملکیوں کے امارات آنے اور رہائش کے قانون کا نیا لائحہ عمل 3 اکتوبر سے نافذ ہوگا۔اقامہ ہولڈرز کو کئی رعایتیں دی گئی ہیں۔ امارات میں غیرملکیوں کی زندگی کا معیار بہتر ہوگا۔ وہ سرمایہ کاری، روزگار اور رہائش کا نیا تجربہ حاصل کریں گے۔ الامارات الیوم کے مطابق وفاقی اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کار جائیداد خریدنے پر گولڈن اقامہ حاصل کر سکتا ہے۔ یہ سہولت ایسی صورت میں بھی مہیا ہوگی جبکہ اس نے امارات کے منظور شدہ کسی مقامی بینک سے قرضہ لے کر جائیداد خریدی ہوگی۔گولڈن اقامہ منظور شدہ مقامی کمپنی سے کم از کم 20 لاکھ درہم مالیت کی ایک یا اس سے زیادہ جائیداد خریدنے پر بھی حاصل کیا جاسکے گا۔