امارات میں ماں نے لخت جگر کو اپنے جگر کا ٹکڑا عطیہ کر دیا

   

دبئی :متحدہ عرب امارات میں ایک ماں نے اپنے لخت جگر کی جان بچانے کے لیے اپنے جگر کا ٹکڑا عطیہ کیا ہے۔ کہتے ہیں بچے اپنی ماں کے لخت جگر ہوتے ہیں۔ اماراتی خاتون فاطمہ الزیودی نے اپنے17 سالہ بیٹے یوسف النقبی کو جگر کا ٹکڑا دے کر یہ بات سچ ثابت کر دی۔ ابوظبی کے کلیو لینڈ کلینک میں جگر کی کامیاب پیوند کاری کی گئی۔ ڈاکٹروں نے ماں کے جگر کا ایک ٹکڑا نکال کر پیوند کاری کی۔دونوں آپریشن طویل اور پیچیدہ تھے لیکن کامیاب رہے۔ ماں اور بیٹا اب صحت یاب ہو رہے ہیں۔ پیوند کاری کے بعد بیٹے کا جگر نارمل طریقے سے کام کر رہا ہے۔الامارات الیوم کے مطابق فاطمہ الزیودی نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ ’میرا بیٹا یوسف النقبی بچپن سے بیمار تھا۔ اس کی تکلیف بڑھتی چلی گئی۔