امارات میں منشیات قوانین میں نرمی

   

ابوظہبی : ایک حیرت انگیز اقدام کے ذریعہ متحدہ عرب امارات نے منشیات کے کچھ سخت قوانین میں نرمی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک میں منشیات کی THC کے ساتھ داخل ہونے والے مسافرین پر اب جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق مختلف ممالک سے آنے والے مسافرین اپنے ساتھ اشیائے خوردنی ، مشروبات اور دیگر ساز و سامان کے ساتھ منشیات کی کچھ مقدار بھی ساتھ لائے ہیں ، تاہم اب ایسے مسافرین کو جیل کی ہوا کھانی نہیں پڑے گی ۔ بشرطیکہ انہوں نے اس کا ارتکاب پہلی بار کیا ہو ۔ اب حکام مسافرین کے قبضہ سے برآمد ہونے والی منشیات کو ضبط کر کے ضائع کردیں گے ۔ یاد رہے کہ امارات میں منشیات کے استعمال اور اسمگل کرنے کے جو سخت قوانین ہیں اس کے تحت ملزم کو چار سال کی سزائے قید دی جاتی ہے ۔ دوسری تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ پہلی بار جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو اب کم سے کم دو سال کی سزائے قید کو مزید کم کرتے ہوئے تین ماہ کردیا گیاہے ۔