دبئی ۔اماراتی کابینہ نے بیرونی افراد کے اقاموں اور ویزوں کی توسیع کے متعلق سابق فیصلے میں ترمیم کرتے ہوئے نئے فیصلے کیے ہیں جن کا نفاذ اتوار سے ہوگیا ہے ۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق کابینہ نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث پیدا ہونے والے بحران پر قابو پانے اور معمولات زندگی بحال ہونے کے بعد سابقہ فیصلوں پر نظر ثانی کی گئی ہے۔کابینہ نے کہا ہے کہ کورونا بحران کے دوران فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک میں موجود یا بیرون ملک ان غیر ملکیوں کے اقاموں میں31 دسمبر تک توسیع تصور کیا جائے گا جن کے اقامہ یکم مارچ کے بعد ختم ہیں۔اسی طرح ان بیرونی افراد کے ویزے دسمبر کے آخر تک نافذ العمل تصور کیے جائیں گے جو ملک میں یکم مارچ یا اس کے بعد کی تاریخ میں داخل ہوئے۔